منگلورو سمندر میں کشتی پر ہوا سیلنڈر کا دھماکہ۔ کوسٹل سیکوریٹی فورس نے 11 ماہی گیروں کو بچالیا

12:33PM Mon 11 Jan, 2021

منگلورو 11؍جنوری:  (ذرائع) منگلورو ساحل سے 140ناٹیکل میل دور سمندر میں  تملناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک ماہی گیر کشتی پرگیس سیلنڈر بلاسٹ ہوگیا تاہم  کوسٹل سیکیوریٹی فورس کے اہلکاروں نے دو کشتیوں کی مدد سے موقع پر پہنچ کر کشتی پر موجود 11ماہی گیروں کو بچالیا جس میں ایک ماہی گیر شدید زخمی ہوگیا ہے جسے وینلاک اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اس دھماکہ کے  فوری بعد ماہی گیروں نےساحلی حفاظتی دستے  سے رابطہ قائم کیا تھا جس کے بعدممبئی میں موجود کوسٹل سیکیوریٹی فورس کی ’ساچیت‘ اور ’سجیت‘نامی دو پیٹرول بوٹس کو مدد کے لیے روانہ کردیا گیا اس کے علاوہ حادثہ کا شکار ماہی گیر کشتی کو ڈھونڈنکالنے کے لئے ڈورنیئر ایئر کرافٹ کا بھی سہارالیا گیا۔ پھر امدادی جہاز جب مذکورہ ماہی گیر کشتی کے پاس پہنچی  تو سب سے پہلے زخمی ماہی گیر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ پھر تما م ماہی گیروں کو سلامتی کے ساتھ منگلور و ساحل پر پہنچادیا گیا۔