بھٹکل میں کل سے ہورہا ہے عیدالاضحٰی کا  آغاز : بارش کے پیش نظر جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی عید کی نماز۔جانیے تفصیلات

01:01PM Wed 28 Jun, 2023

بھٹکل : 28 جون، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ہندوستان بھر میں کل جمعرات سے عیدالاضحی  کا آغاز ہورہا ہے جس کی مناسبت سے عید قرباں کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ عیدگاہ انتظام کمیٹی بھٹکل کے مطابق بھٹکل  میں بارش کے سبب عیدالاضحٰی کی نماز جمعہ مساجد میں اد ا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق  جامع مسجد، خلیفہ جامع مسجد ، تنظیم جمعہ مسجد ،  بلال جمعہ مسجد  اور مخدومیہ جمعہ مسجد  میں ٹھیک 07:00 بجے عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی جبکہ مسجد مدینہ، مسجد نور، مسجد ابوذر، مسجد حمزہ، مسجد بدریہ، مسجد احمد سعید اور مسجد امام بخاری میں 07:15 بجے ادا کی جائے گی۔