دبئی : بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام ؛ ساحل آن لائن چمپئین
06:49AM Mon 11 Mar, 2013
بھٹکلیس نیوز / 10 مارچ، 13
بھٹکل (محمد معاذ شابندری) دبئی میں منعقدہ دنوب بھٹکل پریمئر لیگ(BPL) کرکٹ ٹورنامنٹ کیے فائنل میں ساحل آن لائن رائیڈرس ٹیم مخالف کنکرڈ سیلرس کو 30 /رنوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔ بھٹکل پریمئیر لیگ کے زیراہتمام دبئی کے خوبصورت اسٹیڈیم میں فروری سے اس ٹورنامنٹ کا آغازہوکے تھا .جمعہ کے دن فائنل مقابلے کے ساتھ اسکا اختتام ہوا ۔ دبئی و امارات کیے مختلف علاقوں کے مقیم بھٹکل کے قریب ایک ہزارسے بھی زائد شائقین کرکٹ اس موقع پر موجود تھے ، فائنل مقابلے میں ٹوس جیت کر ساحل آن لائن رائیڈرس پہلے بلے بازی کرتے ہوے ضیا قاضی (٥٠ ) اور عبادہ برماور٥٤) کے رنوں کے ساتھ جیت کے لیے مقررہ 20/اوور میں 180/رنز کا پہاد جیسا نشانہ رکھا تھا ۔ دوسری اننگزمیں مخالف کنکرڈ سیلرس ٹیم مقررہ اوور میں 9/وکٹ کے نقصان پر 150/رن ہی بنا پا ے ۔ انعامی تقریب میں جیتی ہوی ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے ساتھ 11,111/درہم انعام دیا گیا اور رنرز اپ کنکرڈ سیلرس ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 7777/ درہم انعام دیا گیا . اسکے علاوہ ریحان ایم جے مین آف دی سیریز اور آل راؤنڈر عبادہ مین آف دی میچ کے حقدار بنے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال بھٹکلیس ڈاٹ کوم کی ٹیم بھٹکلیس سیلرس اس ٹورنامنٹ کی چیمپئن تھی لیکن بعض وجوہات کی بنا پر اس سال بھٹکلیس ٹیم حصّہ نہیں لے پا یی –