Bhatkali woman died after falling from the 12th floor of a residential building in Dubai
08:55PM Sun 3 Nov, 2024

دبئی: 3 نومبر،2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دبئی میں ایک رہائشی عمارت کی 12 ویں منزل سے گر کر بھٹکلی خاتون کا آج صبح انتقال ہوا ہے جس کی شناخت بھٹکل میں مدینہ کالونی کی رہنے والی فاطمہ روضہ بنت محمد علی عیدروسہ (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔مرحومہ اپنے پیچھے شوہر اورتین بچے(دو بیٹیاں ایک بیٹا) و دیگر اہل خانہ کوسوگوار چھوڑ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مرحومہ آج صبح کے وقت عمارت کی بارہویں منزل پر گئی تھیں جہاں سوئمنگ پول اور جم وغیرہ موجود ہیں جس کے بعد قریب صبح 08:30 بجے ان کی لاش عمارت کے نیچے زمین پر پائی گئی جس کی اطلاع عمارت کے واچ میں نے ان کے گھر والوں کو دی۔
اس واقعہ کے بعد دبئی پولس فوری طور پر مرحومہ کے گھر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ تاہم اس واقعے پر پولس نے اب تک کسی حتمی نتیجے کو اخذ نہیں کیا ہے اور اپنی تحقیقات میں جٹی ہوئی ہے۔
مرحومہ کی لاش دبئی کے مردہ خانہ میں رکھی ہوئی ہے اور کل صبح ان شاء اللہ میت کی کاغذی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالہ کیے جانے کے امکانات ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے ۔ آمین