Bhatkal Muslim Jamaat's Golden Jubilee in Dubai: Grand Celebration of "Panas" Announced

07:34PM Wed 26 Feb, 2025

دبئی : 26 فروری، 2025 (پریس ریلیز) دبئی میں بھٹکل مسلم جماعت (BMJD) اپنی پچاس سالہ گراں قدر خدمات کی تکمیل پر ایک عظیم الشان جشن پناس  منعقد کر رہی ہے۔ جماعت کے جنرل سکریٹری  جناب جیلانی محتشم نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی اور  بتایا کہ یہ یادگار تقریب 4 مئی 2025، بروز اتوار  دبئی کے  گرانڈ حیات ہوٹل (Grand Hyatt Dubai)  میں منعقد ہوگی۔ 

ریلیز کے مطابق اس موقع پر جماعت کی نصف صدی پر محیط خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک  خصوصی ڈاکومنٹری  پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، جماعت کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے  مرحوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن  کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی  سوانح حیات پر مبنی کتاب  کا اجراء بھی عمل میں آئے گا۔ 

جشنِ پناس کو یادگار بنانے کے لیے جماعت نے مختلف ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے، جن میں کچھ قابل ذکر یہ ہیں

حفظِ قرآن و دیگر مقابلے:۔   جماعت کے ممبران کے درمیان روحانی بیداری کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے اس کے علاوہ  ممبران کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا ہے  جس میں نوائطی زبان میں ڈرامہ اسکرپٹ، مِمکری اور اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ 

اسپورٹس فیسٹا:۔ جشنِ پناس سے قبل مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

کوئز مقابلہ:۔ معلوماتی و علمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد مقابلہ

مزاحیہ فنکار کی پرفارمنس:۔ محفل کو خوشگوار بنانے کے لیے ایک معروف کامیڈین کو مدعو کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

پریس ریلیز میں جماعت کی جانب سے تمام ممبران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس یادگار تقریب کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کریں اور اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ 

مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے لیے جلد ہی مزید اعلانات کیے جائیں گے۔

 پریس ریلیز کے ساتھ ویڈیو  بھی موجود ہے جس میں تمام تر تفصیلات کا ذکر کیا گیا ہے۔