Bhatkal Journalists Condemn Attack on journalist by Dandeli Police, Submit Memorandum

09:23PM Mon 2 Sep, 2024

بھٹکل 02ستمبر 2024(بھٹکلیس نیوز بیورو) ڈانڈیلی  میں صحافی بی این وسارے پر وہاں کے سی پی آئی کی جانب سے کیے گئے حملے کی مذمت میں آج بھٹکل تعلقہ کے صحافیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر داخلہ کو ایک یادداشت پیش کی ہے۔

یاد داشست میں کہا گیا ہے کہ ہم ڈانڈیلی پولیس انسپکٹر بھیمنا سوری کی طرف سے  ساہتیہ پریشد کے ضلع صدر اور صحافی بی این۔ وسارے پر کیے گئے حملے اور ان کے نازیبا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دیے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے والے افسر اور سرکاری اہلکار کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ  ایسا سلوک    حکومت کے لیے اچھی بات نہیں ہے ۔

اس موقع پر بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ  ایسوسی ایشن کے صدر رضا مانوی، سکریٹری شیلیش ویدیا، اعزازی صدر رادھا کرشنا بھٹ، نائب صدر موہن نائک، جرنلسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر راگھویندر ہیبار، سکریٹری منموہن نائک، اور دیگر ممبران موجود تھے۔