نوائط محفل کی سابقہ انتظامیہ سے اگلی میعاد کے لیے دس ممبران کا ہوا انتخاب: 19 مارچ کو ہوگا سالانہ اجلاس

02:56PM Tue 9 Feb, 2021

بھٹکل: 9 فروری،21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) نوائط محفل کی انتظامیہ نشست کل رات نوائط محفل کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں سبکدوش سابقہ انتطامیہ میں سے دس ممبران کو انتخابات کے ذریعے چنا گیا جن کے نام حسب ذیل ہیں۔ جناب محمد زبیر جوکاکو، جناب اقبال سعیدی صاحب، جناب محی الدین جیلانی شاہ بندری،  جناب محمدعرفان محتشم، جناب محمد سہیل عرشی ، جناب محمد اسلم ولکی، جناب مولانا جعفر فقی بھاٶ ندوی، جناب عنایت اللہ شاہ بندری، جناب محمد صادق نوید شاہ بندری، جناب محمد نوفل دامودی۔ واضح رہے کہ نوائط محفل کی اگلی میعاد کی انتظامیہ کے لیے 26 مارچ،2021 کو انتخابات ہورہے ہیں جس سے پہلے 19 مارچ کو نوائط محفل کا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوگا۔ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن ترتیب دیا گیا ہے جس میں الیکشن کمشنر جناب جیلانی شابندری صاحب کے علاوہ جناب عتیق الرحمان شابندری ساحب اور جناب عرفان محتشم صاحب موجود ہیں۔