کیا ہیں راہل گاندھی کے سامنے پانچ بڑے چیلنجز

02:45PM Tue 22 Jan, 2013

کیا ہیں راہل گاندھی کے سامنے پانچ بڑے چیلنجز راہل گاندھی کو حال ہی میں کانگریس پارٹی کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ جے پور میں کانگریس پارٹی کے ایک اہم اجلاس میں اس فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا ہے اقتدار زہر کی طرح ہے اور وہ اس بات سے پوری طرح واقف ہیں۔ گزشتہ ایک دو سالوں میں راہل گاندھی نے ایک سیاست داں اور کانگریس پارٹی کے رہنما کے طور پر عوام سے جڑنے کی کوشش کی ہے اور اہم موقعوں پر ملک کی سیاست اور ملک کو درپیش چلینجز کے بارے میں جزباتی اور حققیقی طور پر بات کی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ اور خود کانگریس پارٹی کے بہت سے رہنما یہ بات کہ چکے ہیں کہ راہل گاندھی کو اب ملک کا وزیر اعظم بن چاہیے کیونکہ وہ نوجوان ہیں، ملک کی سیاست اور حالات سے پوری طرح واقف ہیں اور وہ ایک شخصیت ہیں جو بھارت میں نوجوانوں کو سیاست کی جانب راغب کرسکتے ہیں۔ اگر راہل گاندھی اقتدار سنبھالتے ہیں تو ان کے سامنے پانچ بڑے چیلنجز کون سے ہیں۔ راہل گاندھی BBC