Bainul Jamati Confrence Bhatkal
10:39PM Tue 10 Feb, 2026
بھٹکل : 10فروری،2026 (پریس ریلیز) پندرہ سال کے طویل عرصے کے بعد گذشتہ مہینے ایک عظیم الشان بین الجماعتی کانفرنس بھٹکل میں منعقد ہوئی تھی، جس میں بھٹکل کے پانچ مرکزی اداروں کے علاوہ دیگر ادارے بھی شامل تھے اور ساتھ ساتھ اندرون ہند کی جماعتوں اور بیرون ہند (یعنی خلیجی ممالک سے بھی) جملہ بیالیس (42) ادارے اس کانفرنس میں شریک رہے۔ اس کانفرنس میں قوم و ملت کے مفاد سے متعلق متعدد اہم تجاویز منظور کی گئی ہیں۔
ان منظور شدہ تجاویزات کو عوام الناس کے سامنے پیش کرنے اور ان کی وضاحت کرنے کے مقصد سے بین الجماعتی کانفرنس کمیٹی (زیر اہتمام، مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل) نے ایک عوامی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اجلاس
مورخہ: 11 فروری، بروز بدھ, 2026ساڑھے آٹھ بجے، بعد نماز عشاء تنظیم ملیہ مسجدمیں منعقد ہوگا۔اس کی اطلاع کنوینر بین الجماعتی کانفرنس میں پریس ریلیز جاری کرکے دی ہے۔
اطلاع کے مطابق اسی طرح کا ایک اجلاس مستورات کے لیے بھی 12 فروری 2026، جامعات الصالحات، جالی روڈ میں 4:30 بجے منعقد ہو گا جس میں خواتین کو ان تجاویز کے تعلق سے آگاہ کیا جائے گا۔
عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس میں ضرور شریک ہوں۔

