ہوناور میں کار نے ماری سائیکل اور رکشہ کو ٹکر: سائیکل سوار کی موقع پر ہی ہوئی موت
12:47PM Tue 18 Aug, 2020
ہوناور: 18 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور کرکی قومی شاہراہ 66 پر آج صبح پیش آئے سڑک حادثہ میں سائیکل سوار کی موت ہوئی ہے جس کی شناخت ہوناور کے مقیم واسو گوڈا (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ حمالی کا کام کرتا تھا۔
اطلاع کے مطابق سوفٹ کار ہوناور سے بنٹوال جارہی تھی کہ بے قابو ہوکر پہلے سائیکل سوار سے ٹکرائی پھر سڑک کنارے کھڑے رکشہ سے جاٹکرائی۔ حادثہ کے نتیجے میں جہاں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے وہیں کار اور رکشہ کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔
ہوناور پولس تھانہ میں بنٹوال کے رہنے والے کار ڈرائیور پردیپ نائک پر معاملہ درج کیا گیا ہے۔