بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کے فارغین بیم پرو نے انجمن کو کمپیوٹر لیب کا کیا عطیہ
03:09PM Sun 19 Dec, 2021

بھٹکل: 19 سمتبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل انجمن انجنئیرنگ اینڈ مینجمنٹ پرو فیشنلس بیم پرو (BEAM PRO) نامی انجمن انجنئرنگ کالج کے فارغین (الومنائی) کی تنظیم کی جانب سے آج انجمن لیب کے لیے آج 18 کیمپیوٹر سسٹم سمیت اے سی اور لیب کے لیے درکار دیگر سہولیات کا عطیہ کیا ہے جس کا افتتاح آج صبح صدر انجمن جناب مزمل قاضیا صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر آج ایک افتتاحی تقریب بھی رکھی گئی تھی جس میں انجمن کے صدر سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اور الومنائی کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں الومنائی کے صدر عمران خطیب اور سکریٹری مبین جوکاکو کی طرف سے اس تنظیم کے قیام کے مقاصد پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
انجمن کے صدر جناب مزمل قاضیا صاحب نے بیم پرو کا شکریہ ادا کیا اور انجمن کے لیے پیش کیے گیے تعاون پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
کالج کے پرنسپال جناب مشتاق باوی کٹے نے بھی پریس ریلیز جاری کر بیم پرو کا شکریہ ادا کیا۔



