وزیراعظم نریندر مودی آج وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کریں گے میٹنگ، ملک میں کورونا کی صورتحال پر ہوگی بات چیت

05:07AM Wed 27 Apr, 2022

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج بدھ کو ملک میں کورونا کی صورتحال کے بارے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کریں گے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ ٹویٹ کرکے انہوں نے کہا کہ وہ بدھ کو دوپہر 12 بجے ریاست کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کریں گے اور کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ پی ایم مودی کی یہ ملاقات ایسے وقت ہونے جا رہی ہے جب ملک میں گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2483 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ منگل کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے 15,636 ایکٹو کیسز ہیں۔ کورونا کی مثبتیت کی شرح 0.55 فیصد ہے۔ 11 سے 17 اپریل کے درمیان دہلی، ہریانہ اور اترپردیش سے سب سے زیادہ معاملے آئے تھے جبکہ 18 سے 24 اپریل کے درمیان نو اور ریاست اس میں شامل ہوگئے۔ اب ان تین شمالی ریاستوں کے علاوہ مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، مغربی بنگال، راجستھان اور پنجاب میں بھی کورونا کے معاملے بڑھنے لگے ہیں۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں سب سے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے یہاں روزانہ ایک ہزار کے آس پاس انفیکشن کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ لوگوں سے ماسک پہننے اور مقررہ وقفہ سے ہاتھ دھونے کی صلاح بتادیں کہ اتوار کے من کی بات ریڈیو پروگرام میں پی ایم مودی نے تہوار کے موسم میں لوگوں سے کورونا انفیکشن سے محتاط رہنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کووڈ سے بچنے کے لیے لوگوں کو ماسک پہننے اور وقفے وقفے سے ہاتھ دھونے کا مشورہ دیا تھا۔