مہاراشٹر: باغی وزرا کے خلاف ادھو ٹھاکرے کا بڑا ایکشن، باغیوں کا محکمہ چھین لیا

12:10PM Mon 27 Jun, 2022

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے باغی وزرا پر بڑی کارروائی کی ہے۔ ایکناتھ شندے سمیت دیگر 8 باغیوں سے ان کے محکمے چھین لئے گئے ہیں۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے دوسرے وزرا کو باغیوں سے چھینے گئے محکموں کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر وزیر اعلیٰ دفتر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے وزرا کے محکموں میں تبدیلی کی ہے تاکہ عوامی فلاح وبہبود کے مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ آپ کو بتادیں کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں شیو سینا کے 9 وزرا ایکناتھ شندے گروپ کے ساتھ چلے گئے ہیں۔ اس کے بعد ادھو کابینہ میں شیو سینا کے صرف تین بچے ہیں، ان میں سے ایک خود وزیراعلیٰ کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے ہیں۔ دیگر دو وزرا سبھاش دیسائی اور انل پرب ہیں۔ ان کے علاوہ شیو سینا کوٹے سے دیگر وزرا ایکناتھ شندے، ادے رویندر سامنت، دادا جی بھوسے، سنجے دلی چند راٹھور، گلاب راو رگھو ناتھ پاٹل مہاوکاس اگھاڑی حکومت (ایم وی اے) حکومت سے بغاوت کرنے کے بعد گوہاٹی کے ہوٹل میں کیمپ کر رہے ہیں۔
ان وزرا کو سونپا گیا باغیوں کے محکموں کا اضافی چارج وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے باغی وزیر ایکناتھ شندے کے شہری ترقیات، پی ڈبلیو ڈی (پبلک انٹرپرائز) محکمہ کا چارج وزیر سبھاش دیسائی کو سونپا ہے۔ گلاب راو رگھو ناتھ پاٹل کے پانی کی فراہمی اور صفائی کا محکمہ کا ذمہ انل دتا ترے پرب کو دیا گیا ہے۔ دادا جی بھوسے سے وزارت زراعت چھین کر شنکر یشونت راو گڑکھ کو دیا گیا ہے۔ وہیں ادے سامنت سے محکمہ اعلیٰ تعلیم کا ذمہ لے کر آدتیہ ٹھاکرے کو سونپا گیا ہے۔
یہ بغاوت نہیں بلکہ مہاراشٹر کی عوام کی خواہش ہے: شری کانت شندے اس سے قبل شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے کی حمایت میں سینکڑوں حامی تھانے میں ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے۔ ان کے رکن پارلیمنٹ بیٹے شری کانت شندے نے پیر کے روز کہا، سنجے راوت کو دوسروں کو دھمکانا چاہئے، ہمیں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوہاٹی سے لاش لانے والے بیان سے ان کا کیا مطلب ہے؟ یہ مہاراشٹر کی تہذیب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بغاوت نہیں ہے، بلکہ مہاراشٹر کی عوام کی خواہش ہے۔ شری کانت شندے کلیان سے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔