ایس ڈی پی آئی کی شمالی کینرا ضلع کمیٹی کے ذمہ داران نے انچارج وزیر شیورام ہیبار سے کی ملاقات
12:32PM Thu 20 May, 2021
بھٹکل: 20 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے شمالی کینرا ضلع کمیٹی کے ذمہ دارن نے ضلع اتر کینرا کے نگراں کار وزیر شیو رام ہیبار سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع میں کورونا کے پیش نظر ہورہی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کے لیے یاد داشت پیش کی۔
ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر توفیق بیاری کے مطابق انہوں نے اترکنڑا ضلع میں دن بدن کورونا کے مریضوں میں ہورہے اضافے، پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن اور طبی عملے کی قلت اور سرکاری و نجی اسپتالوں کو سہولیات مہیا کرانے اور کورونا ویکسین کے ڈوز کی فراہمی و دیگر اہم امور کو حل کرنے کی مانگ کرتے ہوئے یاد داشت پیش کی ہے۔
اس موقع پر وزیر شیورام ہیبار نے میمورنڈم لیتے ہوئے ان سب مسائل کا فوری حل تلاش کرنے کی یقین دہانی کی۔
اس موقع پر ضلعی صدر توفیق بیاری کے علاوہ ضلعی جنرل سیکرٹری عارف رضا، ضلعی کمیٹی ممبر اسلم ، وسیم مانگر ، عبدالقادر ، منصور اور اسماعیل بھی موجود تھے۔