مصر میں شدید جھڑپیں

07:08PM Sat 26 Jan, 2013

مصر میں شدید جھڑپیں نیوز24/7اردو سروس مصر میں حالات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔ جبکہ سویز میں فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصر میں انقلاب کی دوسری سالگرہ کے موقع پر سویز میں جھڑپوں کے دوران چھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ قاہرہ، سکندریہ اور دوسرے شہروں میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔ ۔جبکہ سکندریہ، پورٹ سید اور دوسرے شہروں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جبکہ مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر حملے کیے۔ صدر مرسی کے مخالفین ان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہیں جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔ بائیں بازو کی سیاست سے تعلق رکھنے والے ایک رہنما حمدین صباحی نے صدر محمد مرسی کی پارٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا ’ ہمارا انقلاب جاری ہے۔ ہم کسی ایک سیاسی جماعت کی مصر پر جاگیرداری کو رد کرتے ہیں۔ ہم اخوان المسلمین کی ریاست کو نہیں مانتے‘۔ واضح رہے کہ مصر کے صدر محمد مرسی نے گزشتہ ماہ خود کو وسیع اختیارات دینے کے بعد ملک کے نئے متنازع آئین پر ریفرنڈم کروایا تھا جس سے ملک میں سیاسی تنازع پیدا ہو گیا تھا۔ اور اب حالات کی سنگینی بڑھتی جارہی ہے۔