کیرالہ کے کاپاڈ میں چاند کی رؤیت کے بعد کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں رمضان کا اعلان: بھٹکل سمیت مینگلور، کیرالہ اور اڈپی میں کل ہوگا پہلا روزہ

04:39PM Mon 12 Apr, 2021

بھٹکل: 12 مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کیرالہ کے قریب کاپاڈ کے ساحل پر آج رمضان کے چاند کی رؤیت ثابت ہونے کے بعد  بھٹکل سمیت کنداپور، گنگولی ،اڈپی، مینگلورو، کیرالہ وغیرہ میں کل منگل کو یکم رمضان المبارک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں دوسری ریاستوں میں کہیں نظر نہیں آیا چاند: ہندوستان میں کرناٹک کے ساحلی علاقوں کے علاوہ کہیں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے ملک میں اکثر مقامات پر کل 30 شعبان ہوگی اور بدھ سے پہلا روزہ ہوگا۔ سعودیہ میں کل 29 شعبان تھی اور وہاں چاند کی رؤیت ثابت نہ ہونے کی وجہ سے آج 30 شعبان  کی تاریخ مکمل کی گئی ہے اس حساب سے وہاں بھی کل پہلا روزہ جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی رؤیت ہلال ثابت ہونے پر کل بروز منگل کو پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ادارہ بھٹکلیس قارئین بھٹکلیس کی خدمت میں رمضان المبارک کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان ایام کی صحیح قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس رمضان کو ہماری مغفرت کا ذریعہ بنائے۔آمین