Arvind Kejriwal's surprise resignation announcement means for AAP

08:28PM Sun 15 Sep, 2024

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں دو دن بعد وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے جا رہا ہوں۔ جب تک عوام فیصلہ نہیں دیتی میں وزیراعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا۔ ہر گھر اور گلی میں جاؤں گا اور عوام کا فیصلہ آنے تک وزیراعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا۔یہ اعلان انہوں نے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کے آشیرواد سے ہم بی جے پی کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بی جے پی کے سامنے نہ جھکیں گے، نہ رکیں گے اور نہ بکیں گے۔

یاد رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ جمعہ کو کیجریوال تہاڑ جیل سے باہر آئے۔ سنیچر کو کیجریوال اپنی اہلیہ کے ساتھ ہنومان مندر پہنچے اور پوجا کی اور بجرنگ بلی کا آشیرواد لیا۔ جس کے بعد کیجریوال آج آپ کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ یہاں سی ایم نے آپ کارکنوں سے خطاب کیا۔ اس دوران کیجریوال نے کہا کہ وہ دو دن بعد وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم سب پر بھگوان کا بڑا احسان ہے۔ اسی لیے ہم بڑے مسائل سے لڑتے ہیں اور فتح یاب ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ میں ان لاکھوں لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھیوں کے لیے دعا کی۔ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ انہیں جیل بھیج کر عام آدمی پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں۔ جیل میں رہ کر میرا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ جیل سے ایل جی کو خط لکھا۔ جب میں نے ایل جی کو خط لکھا تو مجھے دھمکی دی گئی۔ خاندان کی ملاقاتیں روکنے کی دھمکیاں دی گئیں۔سی ایم اروند کیجریوال نے کہا، ‘میں دو دن بعد سی ایم کے عہدے سے استعفیٰ دینے جا رہا ہوں۔ جب تک عوام فیصلہ نہیں دیتی میں وزیراعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا۔

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا، ‘بی جے پی ایک منتخب وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کو جیل میں ڈالنے اور ان کی پوری پارٹی کو تباہ کرنے کی ملک کی سب سے بڑی سیاسی سازش رچ رہی ہے۔ اگر آپ سچائی کے راستے پر چل رہے ہیں تو آپ خدا کے راستے پر چل رہے ہیں۔ جب آپ خدا کے راستے پر چل رہے ہوتے ہیں تو خدا کی طاقت آپ کے ساتھ ہوتی ہے۔ آج خدا کی قدرت ہم سب کے ساتھ ہے۔ بی جے پی والوں نے شراب گھوٹالہ کے نام سے ایک دلچسپ کہانی لکھی تھی، اس پر آخری فل اسٹاپ سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو ضمانت دے کر لگادیا۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اور منیش سسودیا وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر نہیں بیٹھیں گے۔ ایسے میں اب قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا ہے کہ دہلی کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ ہریانہ انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے عام آدمی پارٹی اپنے ان کچھ لیڈروں پر داو لگا سکتی ہے۔
دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں سپریم کورٹ سے باقاعدہ ضمانت ملنے کے بعد اروند کیجریوال سیاسی میدان میں پوری طرح سرگرم ہو گئے ہیں۔ جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے اتوار کو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ اب دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ کے عہدے کو لے کر چرچے عام ہو گئے ہیں۔ اس میں منگول پوری سے عام آدمی پارٹی کی ایم ایل اے راکھی برلا کا نام سب سے آگے ہے۔ اروند کیجریوال کی بااعتماد ہونے کے علاوہ وہ دلت برادری سے بھی آتی ہیں۔