Anjuman general election 2024

07:18PM Mon 19 Feb, 2024

بھٹکل: 19 فروری، 2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے قدیم تعلیمی ادارے انجمن حامئی مسلمین کی اگلی میعاد کے لیے عام انتخابات کا انعقاد اتوار کے روز عمل میں آیا جس میں سافٹ کے ذریعے کی گئی ووٹنگ سے کل 49 امیدواروں میں سے 23 امیدواروں کو منتخب کیا گیا  جن میں پانچ نئے چہرے بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمشنر عبدالواجد کولا کی قیادت میں صبح ٹھیک نو بجے انجمن ایڈمنسٹریٹو بلاک میں ووٹنگ شروع ہوئی جبکہ ووٹنگ کی کارروائی شام 05:15 بجے ختم ہوئی۔ اس ووٹنگ میں انجمن کے طلبہ کے ذریعے ہی ترتیب دیے گئے سافٹ وئیر کو استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ووٹنگ کے عمل میں کوئی پریشانی کا سامنا نہیں ہوا  اور کم وقت میں ووٹنگ کے نتائج بھی ظاہر ہوئے۔

اس بار جن 23 امیدواروں نے جیت حاصل کی ہے ان میں  کاڈلی عبدالحسیب،  کے ایم مشتاق،  برماور سید  اظہر ندوی،  رکن الدین امتیاز حُسین اور  ایس ایم سید حُسین ذاکر  پہلی بار جیت کر آئے ہیں۔

الیکشن کمشنر کےمطابق اس بار کل ووٹنگ کا تناسب 72فیصد رہا ۔

منتخب اراکین انتظامیہ کی فہرست درج ذیل ہے۔