سیاحو ں کے تحفظ کو یقینی بنانے ضلع کے ایس پی نے کیا گوکرن کے مختلف ساحلوں کا دورہ
03:22PM Sat 28 Aug, 2021

گوکرن: 28 اگست ، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ کے قریب مشہور سیاحتی مقام گوکرن کے دریا میں سیاحوں کے غرقا ب ہونے کے معاملات سامنے آنے کے بعد ضلع کے ایس پی شیوپرکاج دیوراج نے جمعہ کے روز گوکرن کا دورہ کیا ۔
انہوں نے اس موقع پر گوکرن مین بیچ، اوم بیچ اور پیراڈائز بیچ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے ہوٹل ، دکان اور ریسارٹ کے مالکان سے تبادلہ خیال کیا اور سیاحوں کے تحفظ کے سلسلے میں انہیں ضروری ہدایات دیں۔
اس موقع پر ایس پی نے لائف گارڈ عملے سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی اس سلسلے میں ضروری ہدایات دیتے ہوئے سیاحوں کے تحفظ کا خیال رکھنے پر زور دیا۔
اس موقع پر گوکرن اور کمٹہ پولس اہلکار بھی موجود تھے۔
