Altaf Kharuri Elected as Acting President of Bhatkal Town Municipal Council

09:16PM Sun 22 Sep, 2024

بھٹکل: 22 ؍ ستمبر،2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو) 20اگست کو بھٹکل ٹاؤن میونسپل کونسل کے صدر اور نائب صدر   کے لیے ہونے والے انتخابات کے بعد نائب صدر بننے والے جناب الطاف کھروری کو اب  میونسپالٹی کے انچارج صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

خیال رہے کہ میونسپل کونسل کے عہدوں کے ریزرویشن میں بھٹکل ٹی ایم سی کے لیے صدر کا عہدہ درج فہرست ذات کی خاتون کے لیے مختص کیا گیا تھا، لیکن میونسپال میں اس طبقے سے کوئی کونسلر موجود نہ رہنے سے یہ عہدہ خالی رہ گیا تھا۔ توقع کی جا رہی تھی کہ صدر کی غیر موجودگی کی وجہ سے صدر کے تمام اختیارات نائب صدر الطاف کھروری کو سونپے جائیں گے، لیکن انہیں فوری طور پر صدر کا چارج نہیں دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں الطاف کھروری نے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا تھا، جس کے بعد سنیچر کو انہیں میونسپل صدر کی ذمہ داری سونپی گئی۔

اس موقع  پر  بھٹکل جماعت المسلمین کے قاضی مولانا عبدالرب خطیب ندوی ، مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی،  میونسپالٹی کے سابق صدر پرویز قاسمجی اور دیگر کونسلر جناب الطاف کھروری کو نیک خواہشات پیش کرنے کے لیے موجود رہے۔