Al-Falah Youth Service Organization organized the ceremony of complete Quran memorization

09:18PM Tue 2 Jul, 2024

بھٹکل : 2 جولائی،2024 (راست)کارگدےے محلے کے نوجوان عالم دین حافظ مولانا اظہر ارمار ندوی کے تین فرزندان حافظ انظف ارمار، حافظ انفال ارمار  اور حافظ انفس ارمار کے حافظ قران ہونے پر الفلاح یوتھ سروس آرگنائزیشن کی طرف سے ان تینوں حفاظ قران کے اعزاز میں تکمیل حفظ کی ایک تقريب  بروز پیر بعد نماز مغرب  مسجد معاذ بن جبل میں منعقد کی گئی۔
  مہمان خصو صی کی حیثیت سے موجود  حافظ مولانا عبدالعليم خطیب ندوی امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل  نے ان بچوں کا حفظ قرآن مکمل کرایا اور سامعین کے سامنے قرآن کو سمجھ کر اور تجوید کے ساتھ پڑھنے کی تاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم روز مرہ نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں  کو تجوید کے ساتھ پڑھیں اگر پڑھنا نہیں آتا ہے تو محلے کے علماء کرام سے سیکھیں ، چھوٹی چھوٹی سورتوں کو زبانی یاد کرنے کی کوشش کریں ۔اللہ تعالیٰ قرآن  چھوٹے سے چھوٹے بچوں  کے دلوں میں بھی  قید کرتا ہے  اور عمر رسیدہ لوگوں کے دلوں میں بھی، بس ہم میں وہ تڑپ چاہیے ۔  
اس کے علاوہ اس موقع پر موجود معزز علماء کرام نے بھی موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔