مکمل لاک ڈاؤن سے ایک د ن پہلے بھٹکل میں خریداری زوروں پر : بازاروں اور سڑکوں پر نظر آئی بھیڑ

10:32AM Sun 9 May, 2021

بھٹکل: 9 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں روز بروز بڑھ رہے کورونا معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے کل 10 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے جو کہ کل صبح 6 بجے سے شروع ہوکر 24 مئی   صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اسی کو دیکھتے ہوئے  ریاست بھر میں عوام  صبح کی چھوٹ کو غنیمت سمجھتے ہوئے بازاروں میں ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے  پہنچ رہے تھے ۔ آج بھٹکل  میں بھی  صبح سویرے  عوام  بازار میں نظر آئے اور صبح 10 بجے تک  پھل ، سزیاں اور روز مرہ کی ضروری اشیاء کی خریداری کی ،جبکہ دس بجے کے بعد سڑکوں پر سناٹے کاراج ہوگیا۔ واضح رہے کہ بھٹکل میں آج 27 واں روزہ چل رہا ہے  اور لوگ عید کی خریداری کے لیے بھی بازار کا رخ کر رہے ہیں  جس کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر لوگوں کی کافی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ تعلقہ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام ہدایات کی پابندی کریں اور کورونا مہاماری کو ختم کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔