رائے گڑھ ساحل پر AK-47 سے لیس مشتبہ کشتی ملی: ابتدائی جانچ کے بعد نائب وزیر اعلیٰ نے بتائی یہ وجہ

04:12PM Thu 18 Aug, 2022

ممبئی : مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں واقع ہری ہریشور ساحل کے قریب ایک مشتبہ کشتی ملنے کے بعد افراتفری مچ گئی ۔ ممبئی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وہیں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اسمبلی میں اس واقعہ کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ رائے گڑھ ضلع کے سمندری ساحل پر ایک کشتی ملی ہے، جس میں تین اے کے 47 اور اس کے ساتھ اس کا انیمیشن اور کشتی کے کچھ کاغذات ملے ہیں۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مہاراشٹر پولس اور اے ٹی ایس نے سبھی جگہ ناکہ بندی کرکے جانچ شروع کردی۔ ہم لوگوں نے فوری طور پر انڈین کوسٹ گارڈ سے رابطہ کیا اور انہوں نے بھی جانچ شروع کر دی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ اس کشتی کی مالکن ایک آسٹریلیائی خاتون ہے۔ اس خاتون کے شوہر اس کشتی کے کپتان ہیں اور یہ کشتی مسقط سے یوروپ جارہی تھی اور 26 جون کو اس کشتی کا انجن خراب ہوگیا اور کشتی پر سوار افراد نے کورین نیوی کو مدد کیلئے کال دی۔ دراصل کورین نیوی کی کشتی قریب ہی تھی۔ اس کے بعد کورین نیوی نے ان سبھی افراد کو اس کشتی سے بچا کر عمان کے حوالے کر دیا۔ اس وقت ہائی ٹائیڈ کی وجہ سے اس کشتی کو اسپورٹس اسٹور ان نہیں کیا جاسکا ۔ وہیں کوسٹ گارڈ ذرائع کے حوالے سے یہ پتہ چلا ہے کہ مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں جو مشتبہ کشتی ملی ہے، وہ دراصل ایک 'ڈسٹریس بوٹ' ہے، جو خراب موسم اور رف ۔ سی یعنی سمندر کی وجہ سے بہہ رہی تھی۔ عمان نے مدد کرکے اس کشتی پر سوار چار افراد کی جان بچائی تھی ۔ اس کشتی کو عمان لے جایا جا رہا تھا۔ لیکن اسی وقت اس کی رسی ٹوٹ گئی اور کشتی تیز دھار میں بہہ گئی اور بہتی ہوئی یہ کشتی ہندوستان پہنچ گئی۔ ساتھ ہی اس معاملہ میں مزید جانچ کے لیے انڈین کوسٹ گارڈ کی ایک ٹیم جلد ہی جائے واقع پر پہنچ رہی ہے ۔