AIITA state advisory committee election

09:36PM Tue 3 Sep, 2024

اڈپی: 3 ستمبر،2024 (راست)  آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن (آئیٹا) کرناٹک کے لیے 28-2025 کی چار سالہ مدت کے لیے ریاستی مشاورتی کمیٹی کے لیے  اراکین کے انتخابات بروز اتوار یکم ستمبر 2024 کو اڈوپی کے صالحات کیمپس میں منعقد ہوئے۔ جس میں مندرجہ ذیل اراکین کا انتخاب کیا گیا:

 

محترم جناب یاسین بھکبا (ہوناور)

محترم جناب محمد رضا مانوی (بھٹکل)

محترم جناب اسلم ہائیکاڈی (اڈوپی)

محترم جناب افتخار احمد (ہومن آباد)

محترم جناب ڈاکٹر مبین الال (الال)

محترم جناب سلیم پاشا (رائچور)

محترم جناب محمد الطاف امجد (بسواکلیان)

محترم جناب محبب الحق (بنگلور)

محترم جناب مختار احمد کوتوال( نول گند)

محترم جناب خالد پرویز (کلبرگی)

محترم جناب محمد عمر شیخ (وجے پورا)

انتخابات کی نگرانی مرکزی سکریٹری محترم جناب شاکر حسین صاحب اور آندھرا پردیش آئیٹا کے ریاستی صدر محترم جناب عبدالرزاق صاحب نے کی۔

 

محترم جناب مولانا عبدالغفار حامد عمری صاحب، ریاستی سیکرٹری جماعت اسلامی ہند کرناٹک شعبہ تعلیم، نے قلیدی خطاب کیا۔ آئیٹا کرناٹک کے ریاستی صدر محترم جناب رضا مانوی صاحب نے افتتاحی کلمات پیش کئے، جبکہ سیکرٹری محترم جناب یاسین بھکبا صاحب نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت آئیٹا وجے پور کے ضلعی صدر محترم جناب محمد عمر شیخ نے کی۔