ٹوئٹر پر بلو ٹک کے لیے نہیں دینے ہوں گے پیسے!کمپنی نے سبسکرپشن پروگرام کو کیا سسپنڈ
11:05AM Sat 12 Nov, 2022
ٹوئٹر کے بلو ٹک کے لیے 8 ڈالر ہر ماہ وصول کرنے کا ایلون مسک کا فیصلہ نئی مصیبت پیدا کرگیا ہے۔ امریکہ میں کئی فرضی اکاونٹ ہولڈرس نے 8 ڈالر کی ادائیگی کر کے بلو ٹک حاصل کرلیا ہے اور اس کے بعد ان اکاونٹ سے فیک ٹوئٹ کیے گئے۔ اس سے پریشان ٹوئٹر نے جمعہ کو فی الحال بلو ٹک سبسکرپشن سروس روک دی ہے۔ مسک کے ٹوئٹر خریدنے سے پہلے بلو ٹک صرف سیلبریٹیز، صحافیوں، لیڈروں و دیگر کو ہی ملتا تھا اور ٹوئٹر ان اکاونٹ کی تصدیق کرتا تھا۔ مسک کے نئے رول کے مطابق اب ایک فون، کریڈیٹ کارڈ اور ہر مہینے 8 ڈالر خرچ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا کوئی بھی شخص بلو ٹک حاصل کرسکتا ہے۔
امریکہ میں ایسے ہی ایک شخص نے دوا کمپنی ایلی للی اینڈ کمپنی کا فرضی اکاونٹ بنا کر بلو ٹک حاصل کیا اور پھر ٹوئٹ کردیا کہ انسولین فری میں دستیاب ہے۔ اس کے بعد دوا کمپنی کو سرعام معافی مانگنی پڑی۔ صرف اسی کمپنی نہیں، نائنٹین ڈو، لاک ہیڈ مارٹن، مسک کی اپنی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس دگر کے فرضی اکاونٹ لوگوں نے بنا لیے ہیں۔ ٹوئٹر پر کاروبار کرنے والے ایک اشتہارات جو پہلے ہی اپنا کاروبار روک کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، ان کے لیے فرضی اکاونٹ بڑا جھٹکا ہوسکتے ہیں۔
کمپنی نے حال ہی میں اپنے پلیٹ فارم پر بلو ٹک فیچر کے لیے یوزرس سے آٹھ امریکی ڈالر وصولنے کی بات ہی تھی۔ ساتھ ہی ان آٹھ ڈالرس کے بدلے کمپنی اپنے یوزرس کو کئی طرح کے ایکسکلوزیو فائدے بھی دینے والی تھی۔ یعنی پیسے دے کر کوئی بھی بلو ٹک حاصل کرسکتا ہے۔
وہیں ٹوئٹر بلو تصدیق کو لے کر خبریں آئی تھی کہ پیسہ ادا کرنے کو لے کر سسٹم لانچ کرنے کے بعد کچھ یوزرس اس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ وہیں ٹوئٹر بھی اپنے ایلگوردم کے ذریعے غلط لوگوں کی پہچان کررہا ہے۔ وہیں اس سے کئی لوگ متاثر بھی ہوئے ہیں، ان میں امریکی پروفیشنل باسکٹ بال پلیئر لی برون جیمس بھی ہیں۔