انڈین کوسٹ گارڈ نے نطہرانی کے قریب پھنسے بھٹکل کے ماہی گیروں کو بچانے کا کام کیا شروع: بہت جلد ساحل تک پہنچنے کی امید
05:36AM Fri 11 Sep, 2020
بھٹکل: 11 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے 24 ماہی گیروں کے ساتھ نطہرانی جزیرے کے قریب پھنسی قمر البحر نامی کشتی کو بچانے کا کام انڈین کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے شروع کردیا ہے اور تمام 24 ماہی گیروں کو اپنی کشتی پر سوار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ بھٹکل کے مخدوم کالونی کے رہنے والے نوشاد خان کی ملکیت والی قمرالبحر نامی یہ کشتی دو روز قبل سمندر میں ماہی گیری کے لیے گئی ہوئی تھی لیکن مچھلیاں نہ ملنے سے ماہی گیروں نے سمندر میں ہی رات گزاری اور دوسرے دن جمعرات کو ساحل کی طرف نکل پڑے لیکن بھٹکل کی بندر گاہ سے ایک گھنٹہ کی دوری پر واقع کندا پہاڑی تک پہنچنے کے بعد کشتی کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے کشتی ہوا کے دوش پر واپس نطہرانی کے قریب پہنچ گئی۔
اس سلسلہ میں مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران اور دیگر حضرات کی کوششوں سے کل شام کو ملپے سے انڈین کوسٹ گارڈ کی کشتی انہیں لانے کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن کچھ دشواریوں کی بنا پر رات میں ریسکیو آپریشن نہیں ہوسکا البتہ آج صبح قریب 10:00 بجے ان تمام لوگوں کو بچا لیا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ انڈین کوسٹ گارڈ کی کشتی ان ماہی گیروں کے ساتھ اس وقت یا تو کاروار یا پھر مینگلور بندر گاہ پر جاسکتی ہے۔ جہاں سے انہیں بھٹکل پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ساحلی کرناٹک میں تیز بارش کے چلتے ایلو اور اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ 12 ستمبر کو ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور سمندر میں ماہی گیری کے لیے اترنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔