مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر منکال وئیدیا کے اعزاز میں منعقد ہوا تہنیتی اجلاس۔ میڈیکل کالج  کے قیام پر منکال وئیدیا نے دیا زور

02:23PM Sun 4 Jun, 2023

بھٹکل : 4 جون 23 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے آج صبح نوائط کالونی کے بلال ہال میں رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر مسٹر منکال وئیدیا کے اعزاز میں تہنیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مجلس اصلاح و   تنظیم سمیت بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشنواطراف کی کئی مسلم جماعتوں کے مندوبین نے شرکت کی اور  منکال وئیدیا کی گل پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر منکال وئیدیا نے  بھٹکل میں تعلیمی میدان میں ترقی کی سراہنا کرتے ہوئے یہاں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے پر زور دیا  اور اس کے لیے اپنی طرف سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ۔ نو منتخب وزیربرائے ماہی گیری ، بندرگاہ اور نقل وحمل مسٹرمنکال وئیدیا نے یہاں کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے ووٹوں سے ہی میں نے الیکشن میں زبردست جیت حاصل کی ہےاور اتنی بڑی جیت کی وجہ سے ہی مجھے کابینہ میں وزیر چنا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل کے جو بھی مسائل ہونگے میں ان کو حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے یہاں موجود امن اور بھائی چارے کی فضا کو  باقی رکھتے ہوئے اسے  عام کرنے کی  بات کہی۔ قرآت کے بعد مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے افتتاحی کلمات پیش کئے، تنظیم سیاسی پینل کے کنوینر ایڈوکیٹ عمران لنکا نے پروگرام کی غرض وغایت بیان کی۔ تنظیم کے ذمہ دار ثناء اللہ گوائی نے منکال وئیدیا کو پیش کیا جانے والا سپاس نامہ پڑھ کرسنایا جبکہ اجلاس کی صدارت تنظیم  صدرعنایت اللہ شاہ بندری نے  کی۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدرعزیزالرحمن رکن الدین ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ ڈائس پر  تنظیم کے نائب صدر سوم  محی الدین رکن الدین، تنظیم کےمحاسب سٹی میڈیکل اقبال، تنظیم کے فائنانس سکریٹری معلم محمد حُسین کلّاگر، جیلانی شاہ بندری، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر محمد صادق پلور اور اطراف کی مختلف جماعتوں کے ذمہ داران موجود تھے۔ [embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=jFudMgk8Txg[/embedyt]