کورونا وائرس سے متاثر مرکزی وزیر سریشن انگاڈی کا انتقال

04:20PM Wed 23 Sep, 2020

نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے سریش انگاڈی کا بدھ کے روز انتقال ہوگیا۔ وہ کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ ان کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، پیوش گوئل، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جیوترادتیہ سندھیا اور راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ٹوئٹ کرکے مرکزی وزیر سریش انگاڈی کے لئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔