Adhar card mega camp

09:08PM Thu 16 May, 2024

بھٹکل: 16 مئی،2024  (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن نور پرائمری اسکول میں نور حلقہ کی جانب سے 19 مئی کو آدھار کارڈ کے تعلق سے ایک میگا کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں نیا آدھار کارڈ بنانے، پرانے کارڈ کو درست کرنے، پتہ وغیرہ میں تبدیلی  جیسے تما م کاموں کی سہولت مہیارہے گی اور یہ کیمپ ایک ہفتے تک چلے گا۔

نور حلقہ کے ذمہ داران کے مطابق یہ کیمپ  صبح 9:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک  چلے گا جس میں آدھار سیوا کیندرا ، مینگلور کے کارکنان پر مشتمل سرکاری ٹیم  خصوصی طور پر بھٹکل پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق آدھار کارڈ کا رجسٹریشن  مفت ہوگا البتہ جو بھی سرکاری چارجس ہوں گے( یعنی آدھار ڈیموگریفک کے لئے پچاس روپیہ اور آدھار بائیو میٹرک کے لئے سو روپئے ) لیے جائیں گے۔

مزید تفصیلات کے لئے  موبائل نمبر9007177459 یا  موبائل نمبر 9972818849  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔