ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں کل بھٹکل میں عصر بعد منعقد ہورہا ہے  خطاب عام: عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست

02:37PM Sat 3 Sep, 2022

بھٹکل : 3 ستمبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک کے  موجود ہ حالات کے تناظر میں کل بعد نماز عصر آمنہ ہال نزد انفال سوپر مارکیٹ میں جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے ’’لاتحزن ان اللہ معنا ‘‘(غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے) کے عنوان پر خطاب عام ہو نے جارہا ہے  جس میں جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے ذمہ داران سمیت بھٹکل کے علماء کرام بھی شرکت کریں گے۔ اس بات کی اطلاع دعوت سینٹر میں منعقد اخباری نفرنس میں جماعت اسلامی ہند کے ناظم علاقہ مولانا محمد سلیم عمری نے دی ۔ انہوں نے کہا کہ  جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی جانب سے  اس عنوان  کے تحت ریاست بھر میں اجتماعات عام اور خطابات عام کا انعقاد کیا جارہا ہے اسی ضمن میں بھٹکل میں بھی4 ستمبر بروز اتوار  کو اس اجلاس عام  اکا انعقاد ۔ اس خطاب عام میں جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے امیر حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بلگامی صدارت کریں گے تو مہمانان کے طورپر ڈاکٹر محمد طہ متین بنگلورو اور جامع مسجد بھٹکل کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے ذمہ داران نے بھٹکل کے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شریک ہوکر اس عام اجلاس کو کامیاب بنائیں۔