آج بھٹکل کے تین معاملات سمیت اترکینرا میں کورونا کے کل پانچ نئے معاملات: بھٹکل میں قریب 90 لوگوں کی رپورٹ کا انتطار
02:21PM Fri 3 Jul, 2020
کاروار: 3 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں آج کوورنا کے پانچ نئے معاملات پیش آئے ہیں جن میں سے تین کا تعلق بھٹکل سے ہے۔
اطلاع کے مطابق آج بھٹکل کے جن تین لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان میں ایک تیرہ سالہ لڑکی، دس سالہ لڑکا اور 34 سالہ خاتون شامل ہیں۔ یہ سب لوگ چند دنوں پہلے آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ سے لوٹے تھے۔
ان کے علاوہ آج ضلع میں سرسی اور منڈگوڈ سے کورونا کا ایک ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے خبر دی ہے کہ کورونا مریض کے رابطہ میں آنے والے قریب 90 لوگوں کے تھوک کے سیمپل جانچ کے لیے بھیج دیے گئے جس کی رپورٹ آج دیر رات یا کل صبح تک آنے کی امید ہے۔