کرناٹک میں کانگریس لیڈر نے ہندو لفظ کے متعلق دیا متنازعہ بیان: کانگریس کی طرف سے بیان پر ہوئی مذمت تو پی جے پی ہوئی چراغ پا
11:24AM Tue 8 Nov, 2022

بنگلورو : 08 نومبر،2022 (ایجنسی) کرناٹک ریاستی کانگریس کمیٹی ( کے پی سی سی ) کے سربراہ ستیش لکشمن راو جارکی ہولی کے ایک غلط تبصرے سے ہنگامہ مچ گیا ہے ۔ انہوں نے اتوار کو بیلگاوی ضلع میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ 'ہندو' لفظ ہندوستان سے نہیں بلکہ فارس سے آیا ، اس کا معنی 'بھیانک' ہے۔ اس لفظ کا ہندوستان سے کیا تعلق؟ ان کے اس بیان والا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔ حالانکہ کانگریس پارٹی نے اس تبصرہ کیلئے اپنے ہی لیڈر کی تنقید کرتے ہوئے اس کو بدقسمتی کہا ہے ۔ کانگریس کے لیڈر رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ ہم واضح طور پر اس بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔
بیلگاوی ضلع میں ایک پروگرام کے دوران کے پی سی سی کے چیف ستیش نے کہا کہ 'ہندو' لفظ کہاں سے آیا ہے ؟ یہ فارس سے آیا ہے ۔۔۔۔ تو ، ہندوستان کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے؟ آپ کا 'ہندو' کیسا ہے؟ وہاٹس ایپ ، وکی پیڈیا پر چیک کریں ، یہ آپ کا ٹرم نہیں ہے۔ آپ اس کو ایک بنیاد پر کیوں رکھنا چاہتے ہیں ؟ اس کا معنی 'بھیانک' ہے ۔ اس بیان کے بعد سے ریاست اور ریاست کے باہر تنازع ہورہا ہے ۔ ہندو تنظیموں اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک سر میں اس بیان کی مذمت کی اور اس کو لے کر کانگریس پر نشانہ سادھا ہے ۔ ادھر کانگریس لیڈر رندیپ سرجیوالا نے پارٹی کی جانب سے ستیش جارکی ہولی کے تبصرہ کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ یہ بیان بدقسمتی ہے اور خارج کئے جانے کے قابل ہے ۔ ہم واضح طور پر اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے ہندو مذہب کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ زندگی کا ایک طریقہ ہے اور ایک تہذیبی حقیقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہر مذہب، عقیدہ اور آستھا کا احترام کرنے کیلئے ہندوستان کی تعمیر کی ہے ۔ ستیش جارکی ہولی کے بیان والے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا تھا ۔ اس کی لوگوں کے ساتھ ساتھ بی جے پی نے بھی مخالفت کی ۔ بی جے پی لیڈر شہزاد پونے والا نے جارکی ہولی کے ذریعہ تبصرہ کی ٹویٹر پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ویڈیو ہندووں کو بھڑکاتا ہے اور ان کی توہین کرتا ہے ۔#WATCH| "Where has 'Hindu' term come from?It's come from Persia...So, what is its relation with India? How's 'Hindu' yours? Check on WhatsApp, Wikipedia, term isn't yours. Why do you want to put it on a pedestal?...Its meaning is horrible:KPCC Working Pres Satish Jarkiholi (6.11) pic.twitter.com/7AMaXEKyD9
— ANI (@ANI) November 7, 2022