رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی طرف سے منکال وئیدیا کی تہنیت : بھٹکل کے اہم مسائل حل کرنے کی طرف دلائی گئی توجہ

12:12PM Mon 10 Jul, 2023

بھٹکل : 10 جولائی 23 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھاری ووٹو ں سے جیت کر رکن اسمبلی پھر کابینی وزیر اور ضلع انچارج وزیر بننے والے منکال وئیدیا کی رابطہ سوسائٹی کی طرف سے اتوار کی رات رابطہ دفتر میں تہنیت کی گئی۔  اس موقع پر رابطہ سوسائٹی کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمٰن منیری نے موصوف وزیر کی شال پوشی اور گل پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہیں ایک سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا جس میں ان کو وزارتی عہدہ ملنے پر  مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وہ بھٹکل کے عوامی مسائل حل کرنے کی طرف بھرپور توجہ دیں گے۔ اس موقع پر رابطہ کے سابق جنرل سکریٹری ایس جے سید ہاشم، سابق صدرمحمد صادق پلّور،رکن الدین محی الدین، عبدالسمیع کولا، محمد سلیم سعدا،محمد فائق اُدیاو، مبین دلدار، فضل الرحمن مُنیری، سیف اللہ بائیدہ، الیاس سدی باپا و دیگر  حضرات موجود تھے۔ [embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=gg1O7yIX0Lg[/embedyt]