انجمن پی یو کالج کی طرف سے تعلقہ سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
03:52PM Sun 20 Aug, 2023

بھٹکل: 20 اگست،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن پی یو کالج کی طرف سے یہاں نوائط کالونی تعلقہ میدان میں تعلقہ سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلقہ کی تین ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں انجمن پی یو کالج ٹیم نے بینا ویدیا کالج ٹیم کو شکست دیتے ہوئے ہلیال میں منعقد ہونے والے ضلع سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنالی۔
اطلاع کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں کل تین ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن میں مذکورہ دو ٹیموں کے علاوہ آنند آشرم پی یو کالج کی ٹیم بھی شامل تھی ۔
ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب تلاوت کلام پاک کے ساتھ شروع ہوئی جس میں جناب مزمل (سی اے) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ان کے علاوہ اترکینرا ضلع فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری معاویہ محتشم، اترکینرا ضلع فٹ بال ایسوسی ایشن منیجر عبدالبصیر، انجمن ڈگری کالج پرنسپال حبان شابندری، انجمن پی یو کالج کے پرنسپال یوسف کولا، انجمن پی یو کالج کے فیزیکل ڈائریکٹر کلیم اللہ صاحب اور انجمن پی یو کالج کے نائب پرنسپال خان صاحب نے شرکت کی ۔





