سعودی عرب نے کفالت کے نظام کو خیرباد کہہ دیا

01:47PM Sun 14 Mar, 2021

سعودی عرب میں ملازمت کا نیا قانون آج بروز اتوار سے نافذ العمل ہوگا جس کے بعد کفالت کا نظام ختم ہو جائے گا۔ مملکت میں اس وقت کم وبیش 8.44 ملین غیر ملکی کام کر رہے ہیں جو براہ راست نئے قانون سے مستفید ہوں گے۔

نئے قانون کے نفاذ کے بعدسعودی عرب میں کام کرنےو الے غیر ملکیوں کو مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی جن میں ملازمت کی تبدیلی کا اختیار بھی شامل ہے۔ نئے قانون میں غیر ملکی کارکن کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی کے یہاں ملازمت کی اجازت کےلیے شرائط مقرر کی گئی ہیں۔