بھٹکل مسلم اسوسی ایشن – کویت کا سالانہ اجلاس
09:36AM Mon 14 Jan, 2013

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن – کویت کا سالانہ اجلاس
بھٹکلیس نیوز
بروز جمعرات ۱۰ جنوری ۲۰۱۳ ء رات کے ۱۲ بجے کویت شہر سے دور میناء عبد اللہ کے صحرائ خیمے میں بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جلسے کا آغاز جناب حافظ عرفان اکرمی کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا ۔ پھر جناب محی الدین جیلانی شاہ بندری صاحب نے نعت سنائ اسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری جناب معیز ظفر علی معلم نے سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنائ۔ جناب محمد نوح شاہ بندری نے سالانہ حساب پیش کیا جسے سب نے منظور کیا۔اپنی صدارتی تقریر میں صدر اسوسی ایشن جناب محی الدین جیلانی ائیکیری صاحب نے تمام ممبران سے اپنی کمائ اور بچت پر زور دیا ۔ موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام ممبران اور عہدیداران مل کر ہاوزنگ اسکیم بنائیں اگر ہو سکے تو دیگر خلیجی جماعتوں سے آپسی تعاون Joint Venture کرکے ہاوزنگ اسکیم ضرور شرع کریں۔پھر کنوینر امداد باہمی جناب ایم جے اسلم صاحب نے ممبران سے درخواست کی کہ جو ممبران امداد باہمی سے قرض لئے ہیں وقت پر واپس لوٹائیں تو دوسرے قرض خواہوں کے لئےسہولت ہوگی ۔ آخر میں جناب حافظ رئیس صاحب کی دعا کے ساتھ تقریبا رات ۲ بجے جلسے کا اختتام ہوا۔ دوسرے دن جمعہ تمام ممبران اور فیملی کے لئے سیر و تفریح کا دن تھا جس میں مختلف پروگرام اور کوئیز مقابلے وغیرہ ہوے کوئیز مقابلوں کے لئے انعامات کا انتظام جان برادرس نے کیا ۔کچھ لوگوں انفرادی طور پر بھی انعامات دئے رات ۱۰ بجے واپس کویت شہر کے لئے روانگی ہوئ۔
رپورٹ:۔ محی الدین جیلانی شاہ بندری

