پرانی مچھلی مارکیٹ کی منتقلی کو لے کر پھر ایک بار مچھلی فروشوں کا احتجاج: اے سی کو سونپا میمورنڈم
04:34PM Fri 26 Mar, 2021
بھٹکل: 26 مارچ، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میونسپال کی طرف سے 31 مارچ کے بعد پرانی مچھلی مارکیٹ بند کرنے کا پوسٹر لگائے جانے کے بعد مچھلی فروشوں میں تشویش دیکھی جارہی ہے اور وہ پرانی مچھلی مارکیٹ میں ہی مچھلیوں کو فروخت کرنے پر بضد نظر آرہے ہیں۔
اس سلسلہ میں آج مچھلی بیچنے والی خواتین اور قریب کے دکانداروں پر مشتمل ایک وفد نے بھٹکل کی نومنتخب اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی سے ملاقات کی اور ان کو میمورنڈم سونپتے ہوئے پرانی مارکیٹ کو نئی ہائی ٹیک مارکیٹ میں منتقل کرنے سے ہونے والی پریشانیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وفدکی نمائندگی کرتے ہوئے اسارکیری کے کرشنا نائک نے اے سی کو بتایا کہ موجودہ مچھلی مارکیٹ کے قریب ترکاری دکانیں، اسپتال، میونسپالٹی دفتر، رکشہ اسٹینڈ ، پولس اسٹیشن، ہوٹل ،مرغیوں کی دکانیں وغیرہ موجود ہیں جبکہ اس کے برعکس اسپتال روڈ پر قائم کی گئی نئی مچھلی مارکیٹ میں یہ سب سہولیات نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہاں کم لوگ ہی آئیں گے اور نتیجےمیں مچھلی فروشوں کا بڑا نقصان ہوگا۔ اس موقع پر خواتین نے مارکیٹ کی دوری سے آنے جانے میں ہونے والی دشواریوں کو بھی بیان کیا اور ہائی وے کی توسیع کے بعد حادثات کا خطرہ ہونے کی بھی بات کہی۔
احتجاجیوں نے اے سی سے درخواست کی کہ وہ پرانی مارکیٹ کی ہی مرمت کرکے اسی کو بحال کرنے کی کوشش کریں۔
اس دوران خبر ملی ہے کہ اسی مطالبہ کو لے کر رکن اسمبلی سے بھی ملاقات کی گئی ہے جس کے بعد میونسپال صدر اور کونسلروں نے بھی رکن اسمبلی سے ملاقات کی جہاں گفتگو کے بعداگلے دنوں میں ایک میٹنگ منعقد کرنے اور مچھلی فروشوں کو منوانے کی بات کہی گئی۔
واضح رہے کہ 2018 سے اس پرانی مارکیٹ کو اسپتال روڈ پر واقع نئی ہائی ٹیک فش مارکیٹ میں منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس وقت سے اب تک ذمہ داران ناکام ہی رہے ہیں ۔اس دوران مچھلی بیچنے والی خواتین اس معاملے کو لے کر احتجاج بھی کرچکی ہیں۔
اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا میونسپال کے ذمہ داران مچھلی فروشوں کو منوا کر انہیں نئی مارکیٹ میں منتقل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا پھر یہ معاملہ پھر ایک بار ٹھنڈے بستے میں چلا جاتا ہے۔