جمعیت الحفاظ کی طرف سے دو روزہ حفظ قرآن مسابقہ کا ہوا آغاز: عشاء بعد منعقد ہوگی دوسری نشست

02:45PM Thu 9 Jun, 2022

بھٹکل: 9 جون،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  جمعیت الحفاظ بھٹکل کے زیر اہتمام مقامی سطح پر منعقد ہونے والے  حفظ قرآن مسابقہ کا آغاز ہوچکا ہے جس کی پہلی نشست آج بعد نماز عصر تنظیم مسجد میں منعقد ہوئی ۔ اس پہلی نشست میں سفلیٰ اور وسطیٰ گروپ  کے طلبہ کے مابین مسابقہ منعقد ہوا  جس کے دوران مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے جمعیت کی سرگرمیوں کو بیان کیا اور حفاظ  کرام کی ہمت افزائی کرتے ہوئے اس نورانی محفل سے دلوں کو منور کرنے کی گزارش کی ۔ اس کی دوسری نشست آج بعد نماز عشاء تنظیم مسجد کی اوپری منزل میں منعقد ہوگی ۔