بھٹکل میں کی جارہی ہے کورونا کی مفت میں ابتدائی جانچ: انڈین نوائط فورم کا زبردست اقدام
01:56PM Tue 21 Jul, 2020
بھٹکل: 21 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) کی جانب سے یہاں بھٹکل کے ویلفئیر اسپتال میں عوام کے لیے کورونا کی ابتدائی جانچ شروع کی گئی ہے جو کہ بالکل مفت ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہاں صبح 09:00 بجے سے دوپہر 01:30 تک جانچ کی جاتی ہے جس میں لوگوں کا آکسیجن سیچوریشن اور پلس کی جانچ ہوتی ہے۔
انڈین نوائط فورم کی جانب سے یہ اقدام بھٹکل کے لوگوں کے لیے ایک بہت بڑی سہولت سمجھی جارہی ہے کیوں کہ لوگ اب یہاں بے خوف ہوکر جانچ کراسکتے ہیں اور مطمئن ہوسکتے ہیں۔