بھٹکل میں ودھان پریشد انتخابات کا پر امن اختتام: 99.26 فیصدریکارڈ کی گئی پولنگ
04:15PM Fri 10 Dec, 2021

بھٹکل : 10 دسمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے 16 گرام پنچایت اور ایک میونسپال میں آج منعقد ہوئے مقامی عوامی اداروں کے ودھان پریشد انتخابات (ایم ایل سی) پر امن طور پر اختتام کو پہنچے ۔ جس میں میں ووٹنگ کا وقت ختم ہونے تک 99.26 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی، جس میں جملہ 307 اراکین اور رکن اسمبلی کو ملا کر جملہ 308 اراکین کو ووٹنگ کا اختیار تھا جس میں سے تین لوگ اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کرسکے۔ اس طرح جملہ 305 لوگوں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔
انتخابات کا آغاز آج جمعہ صبح 08:00 بجے سے ہوا جبکہ 04:00 بجے ووٹنگ اختتام کو پہنچی ۔
واضح رہے کہ ضلع میں کل 227گرام پنچایت اور 11مقامی بلدیاتی ادارے ہیں جن میں سے بھٹکل میں 16 گرام پنچایت اور ایک بلدیہ ہے۔ ضلع میں کل 1380مرد اور 1534خواتین سمیت کل 2914رائے دہندگان تھے جن کے لئے کل 238پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے ۔
ان سبھی 238پولنگ بوتھ پر کسی ناگہانی واقعہ کو موقع نہ دینے کےلئے پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں۔
[caption id="attachment_230621" align="alignnone" width="600"]
ایم ایل اے روپالی نائک اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے[/caption]

