اردو میں 97 نمبرات لینے پر اردو اکیڈمی کی طرف سے انجمن پی یو کالج کے طالب علم نغمان کی ہوگی تہنیت : کالج میں کی گئی گل پوشی
07:09AM Sun 16 Aug, 2020
بھٹکل: 16 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن پی یو کالج بھٹکل میں شعبہ سائنس کے طالب علم نغمان ابن محمد ناصر حنین نے حالیہ اپریل 2020 میں ہوئے سالانہ امتحان میں بہترین کامیابی حاصل کرتے ہوئے اردو مضمون میں97 نمبرات کے ساتھ پوری ریاست میں چوتھا رینک حاصل کیا تھا جس پر کرناٹکا اردو اکیڈمی بنگلورو ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازرہی ہے۔
اس مناسبت سے کالج میں 15اگست کو منعقدہ یوم ِ آزادی کی تقریب میں پرچم کشائی کے بعد انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر محمد صادق پلور، ایڈیشنل جنرل سکریٹری و کالج بورڈ سکریٹری محمد اسحاق شاہ بندری، انجمن کے رکن محمد سمیع کولا، کالج پرنسپال محمد یوسف کولا اور نائب پرنسپال عبدالرحیم خان سمیت کالج اساتذہ کی موجودگی میں متعلم نغمان کی گل پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی گئی۔
انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر محمد مزمل قاضیا، جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، عہدیداران، ممبران، کالج پرنسپال محمد یوسف کولااور اردو لکچرر عبدالرووف سونور نے متعلم نغمان کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔