جنوبی کینرا میں جمعرات سے ایک ہفتے کے لیے ہوگا مکمل لاک ڈاؤن : اڈپی میں لاک ڈاؤن کے تعلق سے کل لیا جائے گا فیصلہ
12:18PM Mon 13 Jul, 2020
مینگلورو: 13 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع جنوبی کنیرا میں بڑھ رہے کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے ضلع میں جمعرات سے ایک ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلع جنوبی کینرا کے انچارج وزیرکوٹا سرینواس پجاری نے آج وزیر اعلیٰ اور دیگر افسران کے ساتھ ہوئی ایک نشست کے بعد میڈیا کو اس کی جانکاری دیتے ہوئے لاک ڈاؤن کی تصدیق کی ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انچارج وزیر نے مزید کہا کہ ضلع میں تمام تجارتی سرگرمیاں بدھ کی شام تک معمول کے مطابق جاری رہیں گی جس کے بعد جمعرات سے ایک ہفتہ کا لاک ڈاؤن لاگو کیا جائے گا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنی صحت کی حفاظت کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اس لاک داؤن کو کامیاب بنائیں۔
اڈپی میں لاک ڈاؤن کے تعلق سے کل ہوگا فیصلہ: اڈپی میں بھی روز بروز بڑھتے کورونا کے معاملات کے بعد ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں عوامی نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد بعد کل صبح فیصلہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ضلع اڈپی میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جاتا ہے تو ضلع کی سرحدوں کو کچھ دن کے لیے بند کیا جائے گا جس کی جانکاری دو روز قبل عوام کو دی جائے گی۔