بھٹکل ہاڈولی میں زمین کا جھگڑا بنا قتل کا سبب: ایک ہی خاندان کے چار افراد کا کیا گیا بے رحمی سے قتل
03:49PM Fri 24 Feb, 2023

بھٹکل : 24 فروری،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ کے ہاڈولی گرام پنچایت حدود میں آنے والے گاؤں ہونی باگل میں زمین کے تنازعے کے چلتے چار افراد کا دھاری دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے جن کی شناخت شمبھو بھٹ(70)، ان کی بیوی مادیوی بھٹ (60) ان کا بیٹا راگھو بھٹ(40)اور ان کی بہو سوما بھٹ (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق شمبھو بھٹ کے بڑے بیٹے کاسات ماہ پہلے کینسر کی وجہ سے انتقال ہوا تھا جس کے بعد اس کی بیوی ودھیا بھٹ اور گھر والوں میں زمین کے حصے کو لے کر جھگڑا ہوگیا تھا اور معاملہ کورٹ تک پہنچ گیا تھا ۔ لیکن آج بروز جمعہ اچانک عصر کے وقت ودھیا بھٹ کے بھائی ونئے بھٹ نے اس کے شوہر کے گھر پہنچ کر چاروں کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت اسی خاندان کا ایک دس سالہ بچہ پڑوس میں تھا اور چار سالہ بچہ سویا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں کچھ نقصان نہیں پہنچا۔
اس تعلق سے بھٹکل پولس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس تحقیقات کر رہی ہے۔