اس ایپ کے استعمال کرنے پر گوگل دے رہا ہے 9000 روپے تک کیش ریوارڈ ، یہ ہے طریقہ
12:19PM Sun 11 Nov, 2018
سرچ انجن گوگل اپنے ایک ایپ کے استعمال کرنے کے بعد صارفین کو کیش ریوارڈ دے رہا ہے۔ گوگل سپورٹ پیج کے مطابق گوگل اپنے ویڈیو کالنگ ایپ ڈوو کو استعمال کرنے اور نئے یوزرس کو انوائٹ کرنے پر کیش ریوارڈ دے رہا ہے ، جو کہ سیدھے گوگل پے میں آجائے گا ۔ اطلاع کے مطابق گوگل پے کے آفرس میں یوزرس ایک سال میں تقریبا 9000 روپے تک کی کمائی کرسکتے ہیں۔
گوگل سپورٹ پیج پر لکھا گیا ہے کہ اگر آپ کے پاس ہندوستانی فون نمبر اور ہندوستانی بینک میں اکاونٹ ہے ، تو ایپ کے ذریعہ پہلی کال کرنے کے بعد سے آپ گوگل پے کیش ریوارڈس پاسکتے ہیں ۔ جانکاری کے مطابق یوزرس اپنے کنٹیکٹس میں گوگل ڈوو استعمال کرنے کیلئے انوائٹ کرکے کیش ریوارڈ پاسکتے ہیں ۔
حالانکہ دھیان رہے کہ انوائٹ کسی نئے یوزر کو ہی بھیجنے پر ریوارڈ دیا جائے گا۔ ایک مرتبہ آپ کا انوائٹ والا ایکسپٹ کرلے گا ، تو آپ دونوں کو کیش ریوارڈ ملے گا ۔ نیا یوزر جب اپنا اکاونٹ ایکٹویٹ کرے گا تو اس کو اور آپ کو ایک ہزار تک کے ریوارڈ کا اسکریچ کارڈ ملے گا ۔ انوائیٹڈ یوزر کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ وہ ایسے نمبر سے ہی ڈوو پر رجسٹر کرے ، جس سے اس نے پہلے کبھی ڈوو پر جسٹر نہ کیا ہو۔