دبئی سے مینگلورو پہنچے مسافروں میں سے 90 مسافروں کا سامان ائیر پورٹ سے غائب: کارگو سے پہنچانے کی ائیر لائن نے کہی بات۔ بھٹکل کے مسافر بھی ہیں شامل
03:36PM Thu 24 Nov, 2022
مینگلورو: 24 نومبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دبئی سے اسپائس جیٹ سے مینگلورو پہنچے تقریبا 90 مسافروں کا سامان مینگلورو ائیر پورٹ سے غائب ہوگیا ہے جس کی شکایت مسافروں نےائیر لائن انتظامیہ سے کی ہے جس میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے مسافر بھی موجود ہیں۔
تاہم ایئر لائن انتظامیہ نے ان سے کہا ہے کہ یہ سامان دو چار دنوں کے اندر کارگو سےان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا ۔ اس کے لئے مسافروں کو ایک فارم دے کر اُسے پ بھر کر ایئر کاونٹر پر دینا ہوگا ۔
اس فلائٹ سے منگلورو پہنچے بھٹکل کے ایک مسافر نے بتایا کہ اس فلائٹ پر 180 مسافر سوار تھے اور دبئی سے ہی یہ فلائٹ اپنے مقررہ وقت سے تین گھنٹے کی تاخیر سے اڑان بھری تھی ۔
دبئی سے آئے مسافروں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سفر سے پہلے انہیں اس طرح کے کسی انتظام کے بارے میں بتایا نہیں گیا تھا انہیں مینگلورو ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد ہی یہ بات بتائی گئی تھی۔
منگلورو ایئر پورٹ پر پہنچے مسافروں نے اپنا سامان وہاں موجود نہ پا کر ایئر لائن کے خلاف احتجاج کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے لگیج سمیت ٹکٹ کا پورا چارج لینے کے بعد ایئر لائن نے ان کا سامان کارگو میں لادا ہے ، جس میں کھانے پینے کی چیزیں شامل ہیں ۔ مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے ٹکٹ کے پیسے بھی واپس دینے کی مانگ کی ہے۔