موبائل ٹھیک کرانے دیا تو پے ٹی ایم اکاؤنٹ سے اڑا لئے 90 ہزار ، آپ بھی رکھیں یہ دھیان

01:34PM Fri 2 Nov, 2018

اگلی مرتبہ آپ جب اپنا موبائل بنوانے جائیں تو اس میں انسٹال ای والیٹ ایپس ضرور ڈلیٹ کر دیں ۔ دہلی کے کالکا جی مین رہنے والے یوسف کریم کو ایسا نہ کرنا کافی بھاری پڑ گیا۔ در اصل یوسف نے اپنا موبائل ایک سروس سینٹر میں رپیئرنگ کیلئے دیا تھا جس کے بعد اس کے پے ٹی ایم اکاؤنٹ سےقریب 90 ہزار روپئے نکال لئے گئے۔ اوکھلا پولیس تھانے میں درج اپنی شکایت میں یوسف نے بتایا کہ ان کے فون میں کچھ دقت تھی جسے دکھانے کیلئے وہ منگل کی صبح اوکھلا فیس 2 میں واقع کمپنی کے سروس سینٹر گئے۔ یہاں انہوں نے فون ٹھیک کرانے کیلئے دے دیا۔ یہاں موجوس ملازم نے کچھ ہی دیر میں فون ٹھیک کرکے دے دیا لیکن فون میں سم کنکٹ نہیں ہو رہے تھے ۔ اس لئے انہیں دوبارہ سے فون ملازم کو دینا پڑا۔
 یوسف کے مطابق اسی شام انہیں پے ٹی ایم سے ایک ای میل ملا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے پے ٹی ایم اکاؤنٹ سے کسی نے لاگ ان کیا ہے۔ یوسف نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ اپنا فون لینے گئت تو ان کے پے ٹی ایم پر درج ای میل آئی ڈی بدلی ہوئی تھی اور اس میں سے قریب 90000 روپئے کسی دوسرے شخص کے والٹ میں بھیجے گئے تھے۔متاثر کے مطابق اس کے پے ٹی ایم اکاؤنٹ سے ایسے سات ٹرنجیکشن کئے گئے تھے اور اس کے ذڑیعے 80،498 روپئے نکالے گئے تھے۔ یوسف کا الزام ہے کہ ان کا موبائل ٹھیک کرنے والے سروس سینٹر کے ہی انجینئر نے یہ ٹھگی کی ۔ ان کا یہ بھی الزام ہے کہ ان کی بار بار گزارش کے باوجود پے ٹی ایم نے اس کا اکاؤنٹ بلاک نہیں کیا۔
پولیس کے مطابق فی الحال انہوں نےمتاثر کی شکایت درج کر لی ہے اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ وہیں موبائل کمپنی کی طرف سے اس بارے میں کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔