دہلی : گھنے کہرے کی وجہ سے 90 سے زیادہ پروازیں متاثر، 24 گھریلو پروازں کی دیگر ہوائی اڈوں پر لینڈنگ

12:38PM Sun 31 Dec, 2017

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گھنے کہرے کی وجہ سے آج 90 سے زیادہ پروازیں متاثر ہوئیں، جن میں سے کم از کم 24 گھریلو پروازوں کو دہلی کی بجائے ملحقہ دیگر ہوائی اڈوں پر اترنا پڑا۔ دہلی آنے اور یہاں سے جانے والی بہت سی پروازیں مقررہ وقت سے پیچھے ہیں اور 10 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دسمبر میں یہ پہلا موقع ہے جب ہوائی اڈے پر گھنا کہرا دیکھا گیا ہے۔ رن وے پر ویژیبلٹی اب بھی 100 میٹر سے نیچے ہے۔