کل 9 اگست کو ایس ایس ایل سی نتائج کا ہوگا اعلان: امتحان میں شریک تمام طلبہ کا کامیاب ہونا یقینی

01:33PM Sun 8 Aug, 2021

بینگلورو: 8 اگست،2021 (پریس ریلیز ) کل 9؍اگست برو پیر سہ پہر 3:30 بجے ایس ایل ایل سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔جس کی اطلاع ریاست کے نو منتخب وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم بی سی ناگیش نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس مرتبہ ایس ایس ایل سی امتحان لکھنے والے تمام طلبہ پاس کردئے جائیں گے۔ واضح رہے کورونا بحران کے دوران اس سال 8 لاکھ 72 ہزار طلبہ  نے ایس ایل ایل سی امتحان لکھا۔ اس مرتبہ ایس ایس ایل سی کا امتحانی طریقہ بھی تبدیل کیا گیا تھا ، پہلی مرتبہ تمام مضامین کا امتحان صرف 2 دنوں میں مکمل کیا گیا تھا۔ طلبہ ان دو لنکس کے ذریعے اپنا نتیجہ چیک کر سکتے ہیں
  • kseeb.kar.nic.in
  • Karresults.nic.in