بھٹکل ودھان سبھا حلقے سے 9 امیدوار میدان میں : دو آزاد امیدواروں نے بھی داخل کیے ہیں پرچے
05:46AM Tue 25 Apr, 2023

بھٹکل : 25 اپریل ، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) الیکشن افسر ممتا دیوی کے دفتر سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق امسال 10مئی کو ہونےوالے ریاستی اسمبلی انتخابات کےلئے بھٹکل اسمبلی حلقہ (نمبر 79) سے جملہ 9 امیدواروں نے نامزدگی پرچہ داخل کیا تھا جس میں سے سبھی 9امیدواروں کے پرچے صحیح مانے جانے کے بعد پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 24اپریل کو کسی نے پھی اپنا نام واپس نہیں لیا ۔اس بنا پر تمام 9امیدواراس مرتبہ انتخابات میں حصہ لیں گے اور اپنی قسمت آزمائیں گے۔
الیکشن افسر ممتا دیوی کے دفتر سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق جن امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ان کے اور پارٹی کے نام کچھ اس طرح سے ہیں ۔
1۔ ڈاکٹر نسیم خان : عام آدمی پارٹی
2۔ ناگیندر نائک : جنتا دل (سیکولر)
3۔ منکال ایس وئیدیا : انڈین نیشنل کانگریس
4۔ سنیل بی نائک : بھارتیہ جنتا پارٹی
5۔ پرکاش پنٹو: بھارتیہ بیلکو پارٹی
6۔ یوگیش نائک : اُتّم پرجا کیہ پارٹی
7۔ گُنونتے شنکر گوڈا: کرناٹک راشٹرا سمیتی
8۔ غفور صاحب۔ آزاد
9۔ جبروت خطیب۔ آزاد
