ریاست میں آج کورونا کے مزید 9 معاملات؛ تعداد 207 کوپہنچی

03:41PM Fri 10 Apr, 2020

بینگلور: 10 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں آج کورونا وائرس سے مزید 9 افراد متاثر پائے گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 207 کو پہنچ چکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ان میں سے چھ افراد کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ 30 افراد صحت یاب ہوکر ڈسچارج بھی ہوچکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آج متاثر ہونے والے تمام افراد پہلے سے اس مرض مین مبتلا افراد کے رابطہ میں تھے۔